Learn Quran Arabic
فعل مضارع
پچھلی کلاس میں ماضی پڑھایا گیا تھا ، جسکی یہ شکل تھی [ فَعَلَ ]یعنی تینوں حروف پر زبر “/” ھے آج مضارع پڑھایا جائے گا ، آج یہ بتایا جائے گا کہ حال اور مستقبل کہ جو جملے ہوتے ہیں ان کی
شکل اس قسم کی ہوتی ہے “یَضْرِبُ”جیسے ہم نے پڑھا تھا “ضَرَبَ” جس کے معنی تھے “مارا اس نے ” اس کے شروع میں جب “ی” لگ جائے گا
“زبر کے ساتھ” دوسرے حرف پر جزم”<” اےگا تیسرے حرف پر زیراور آخری حرف پہ “پیش” اَۓگا اس طرح یہ حالیہ جملے یا زمانہ مستقبل میں چلا جاۓ گا. اس کا مطلب ہوگا “وہ مارتا ھے
” یا مارےگا. “ یَضْرِبُ وہ مارتا ہے یا مارے گا. لفظ کے سیاق و سباق سے پتہ چلے گا کہ حال کی بات ہو رہی ہے یا مستقبل کی اس سے دونوں معنی ادا ہوتے ہیں جیسے پہلے بتایا تھا کہ ضَرَبَ جیسے الفاظ
پہچان کیسے کریں گے
جو ماضی کی شکل ھے اس میں درمیان کےحرف پر کبھی” زبر” ہوتا ہے کبھی” پیش “بھی ہوتا ہے کبھی “زیر” بھی ،
۔اسی طرح حال اور مستقبل کے لئے استعمال ہونے والے لفظوں میں بھی تیسرے حرف پر کبھی “زیر” ہوتا ہے کبھی “پیش” اور کبھی “زبر” بھی آتا ہے جیسے. کہ ” یَنْصُرُ” وہ مدد کرتا ہے
تو قرآن مجید میں جب” یَنْصُرُ” یا اس کی جیسی شکل کے لفظ آ رہے ہونگے تو اس کا مطلب واضح ہو جائے گا کہ یہ کام ہوتا ہے یا ہوگا. [ ” [یَنْصُرُو] .مدد کرتا ھے یا کرے گا
کبھی تیسرے حرف پر “زبر” بھی ہوتا ھے جیسے ” یَسْمَعُ”اس کا.. ماضی ہم نے پڑھا تھا” سَمِعَ“جس کا. معنی تھا “اس نے سنا “سَمِعَ” سے “یَسْمَعُ” یَسْمَعَُ”کَا. معنی ہوگا . وہ سنتا بے یا سنے۔گا

عربی قواعد
قرآن میں جب اس شکل کے الفاظ آئیں گے تو آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ حالیہ جملے کی شکل کبھی ” یَضْرِبُ” ہوتی ہے…….. کبھی یَنْصُرُ بھی ہوتی ہے اور کبھی یَسْمَعُ بھی ہوتی ہے.
کوئی بھی لفظ ان تینوں شکلوں میں سے کسی بھی شکل میں آئے گا تو آپ کےلئے ترجمہ کرنا آسان ہو جائے گا آئیے اب قرآن میں دیکھتے ہیں ان اشکال کے کچھ جو الفاظ استعمال ہوے ہیں.
مثالیں
- یَسْجُدُ وہ سجدہ کرتا ہے یا کرے گا.
- یَسْاَلُ وہ سوال کرتا ہے یا کرے گا
- یَحْفَظُ. حفاظت کرتا ہے یا کرے گا
- یَفْعَلُ. کرتا ہے یا کرےگا
- یَحْفَظُ. حفاظت کرتا ہے یا کرے گا
- یَخْرُجُ خارج ہوتا ہے یا ہوگا
- یَدْخُلُ. داخل ہوتا ہے یا ہوگا
- یَرْزُقُ. وہ رزق دیتا ہے یا دے گا
- یَطْعَمُ وہ کھاتا ھے یا کھائے گ
- یَکْذِبُ وہ جھوٹ بولتا ہے یا بولے گا
- یَطْعَمُ وہ کھاتا ھے یا کھائے گا
- یَعْمَلُ وہ عمل کرتا ہے یا کرے
- یَحْمِلُ. وہ بوجھ اٹھاتا ھے یا اُٹھائے گا
- یَنْظُرُ وہ دیکھتا ہے یا دیکھے گا
- یَکْتُبُ وہ لکھتا ہے یا لکھے گا
- یَعْقِلُ. وہ سمجھتا ہے یا سمجھے گا
ماضی، حال، مستقبل
….. ہم دو طرح کے الفاظ پڑھ چکے ہیں،.
ضَرَبَ اس نے مارا / یَضْرِبُ وہ مارتا ہے مارےگا
سَمِعَ. .اس نے سنا / یَسْمَعُ وہ سنتا ہے یا سنے گا
کَرُمَہ. وہ عزت دارہوا / یَکْرُمَہ وہ عزت دار ہوتا ہے ہوگا
“اب اسم فاعل پڑھیں گے”
ایک لفظ استعمال ہوتا ہے جس کو کام کرنے والا کہتے ہیں، اردو میں اسم فاعل کہتے ہیں فاعل ہر زبان میں استعمال ہوتا ہے؛ اس کے لیےالگ الفاظ استعمال ہوتے ہیں،
جیسے ایک لفظ ہوتا ہے “قَتَلَ” اسکا مطلب ہے؛ قتل کیا اس نے؛ اسکا مضارع یعنی حال ہوگا” یَقْتُلُ” اسکا معنی ہوگا وہ قتل کرتا ہے یا کرے گا؛ اب اسکا جو اسم فاعل استعمال ہوگا وہ ہے “قَاتِل” معنی ہیں قتل کرنے والا…
- قَتَلَ قتل کیا اس نے
- یَقْتُلُ. قتل کرتا ہے یا کرے گا
- قَاتِل قتل کرنے والا
پیچھے ہم نے جتنے الفاظ استعمال کیے ہیں ان میں سے کوئی بھی لفظ جب اس شکل کا ہوگا “قاتِل” تو وہ “کام کرنے والا ہوگا “عربی میں جو لفظ ماضی کا اس شکل میں
فَعَلَ ہو اور.حال؛ یَفْعَلُ ،. یا.، یَفْعِلُ؛، یا یَفْعُلُ؛ شکل میں ہو تو اس کا فاعل “قَاتِل” اس کے وزن پر ہوگا ابھی تک. پڑھے ‘گئے سب الفاظ کا فاعل.
.
تمام الفاظ کے فاعل
مصدر ،۔ فاعل،،۔ معنی
- یَضْرِبُ. ضارب. ‘” مارنے والا.”
- یَنْصُرُ ناصر. “مدد کرنے والا”
- .یَسْمَعُ. سامع. ” سننے والا” .
- یَسْجُدُ ساجد. “سجدہ کرنے والا” .
- یَسْاَلُ. سائل. “.سوال کرنے والا”
- .یَرْزُقُ رازق. ..” رزق دینے والا
- یَطْعَمُ. طائم ” کھلانے والا
- یَکْذِبُ. کازب جھوٹ بولنے والا
- یَعْمِلُ عامل عمل کرنے والا.
- یَحْمِلُ حامل بوجھ اٹھانے والا
- یَنْظُرُ ناظر دیکھنے والا
اسم فاعل کی مثالیں
- کازب
- ۔ قاتل
- ۔ناصر
- ۔ سامع ۔س
- اجد۔ ن
- اصر۔
- عارف ۔
- عالم۔
- عامر ۔
- طاہر ۔
- رافع ۔

Learn Quran Arabic,
- Learn Quran online
- Learn Quran 5 ways to
- Learb Quran easily at home
- understanding Quran in easy way
- How to Learn Quran easily
Conclousion, Learn Quran Arabic
- عربی سبق کا مقصد طلبہ کو عربی زبان کی بنیادی سمجھ دینا ہے۔
- اس سبق کے ذریعے الفاظ، معانی اور قواعد کو آسان انداز میں سکھایا جاتا ہے۔
- عربی زبان سیکھنا دینی اور علمی دونوں لحاظ سے نہایت مفید ہے۔
- عربی سبق زبان سیکھنے کا ایک مضبوط آغاز فراہم کرتا ہے
- ۔اس سے تلفظ، الفاظ کے درست استعمال اور جملہ سازی میں مدد ملتی ہے۔
- عربی زبان کا علم قرآن، حدیث اور اسلامی تعلیمات کو بہتر طور پر سمجھنے کا ذریعہ بنتا ہے۔
FAQs,
- سوال 1: عربی زبان کیا ہے؟
- جواب: عربی ایک قدیم اور فصیح زبان ہے جو قرآنِ مجید کی زبان ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اسے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
- سوال 2: عربی سیکھنے کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟
- جواب: عربی سیکھنے سے قرآن و حدیث کو براہِ راست سمجھنا آسان ہو جاتا ہے اور دینی علم میں اضافہ ہوتا ہے
- ۔سوال 3: عربی زبان کے بنیادی اجزاء کون سے ہیں؟
- جواب: عربی زبان کے بنیادی اجزاء حروف، الفاظ اور قواعد (گرامر) پر مشتمل ہوتے ہیں۔📝
آگے بڑھتے ہیں اب
6 thoughts on “Learn Quran Arabic-قرآن سیکھیں آسانی سے”