Surah Falaq ki Fazilat in Urdu
(Surah Falaq ki Fazilat in Urdu)سورۂ الفلق کی فضیلت
یہ سورت مدنی ہے ، جب نبی ﷺ پر جادو ہوا رب یہ دونوں سورتیں ((سورت الفلق ، اور سورت الناس)) نازل ہوئیں ، کچھ منکر حدیث سمجھتے ہیں کہ اس میں توہین رسول ہے کہ نبی پر جادو کا اثر ہو سکتا ہے
رسول بھی اس اعتبار سے بشر ہوتے ہیں کہ اگر تلوار کا زخم لگا ھے تو خون بھی نکلا ہے ، ضعف بھی طاری ہوا ہے اور بے ہوشی بھی ہوئی ہے ، بخار بھی چڑھا ہے ، بخار میں تکلیف بھی ہوئی ہے
عالم نزع میں شدید تکلیف بھی ہوئی ہے ، اس لئے یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ جو ان کا جسم ہے اس کے اعتبار سے بشریت کے لوازم ختم ہو جاتے ہیں ، اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے انھیں ایک مقام ملا ہے ، ایک بزرگی ہے وہ اپنی جگہ ۔

معَـِوّزتین کیا ھے؟
اس کے لئے یہ دو سورتیں معـِوّزتین ہیں ، یہ ایک سورت بھی ہو سکتی تھی ، لیکن قرآن حکیم کا مزاج ہے کہ سورتیں جوڑوں جوڑوں کی شکل میں ہیں تو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ، اور اس کی تقسیم کیا
ایک وہ چیزیں ہیں جو انسان پر باہر سے حملہ آور ہوتی ہیں ، اور ایک چیز وہ ہے جو جو انسان کے اپنے اندر سے حملہ آور ہوتی ہے ، ان دونوں کو دو علیحدہ چیزوں میں رکھ کر ہمیں سکھایا گیا کہ
تم ہمیشہ اللّٰہ کی پناہ طلب کرتے رہا کرو ان چیزوں کے اثرات سے ، ان چیزوں کے اثرات بد سے خود کو بچانے کے لئے ،
(Surah Falaq meaning )سورۂ الفلق اردو ترجمہ
1 : کہو کہ میں پناہ میں آگیا صبح کے ربّ کی
2 : ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی
3 : رات کو ڈھانپ لینے والی رات اندھیرا
4 : اور جو گانٹھیں باندھ کر پھونکیں مارتی ہیں ان کے شر سے بھی پناہ چاہتا ہوں
5 : اور حسد کرنے والے کے شر سے بھی اللّٰہ کی پناہ چاہتا ہوں جب وہ حسد کرے
ان معـِوّزتین کا ترجمہ ہوگا وہ دو سورتیں جو پناہ میں دیتی ہیں ،بعض لوگوں نے ان کا ترجمہ کر دیا ہے پناہ طلب کرنے والی سورتیں ، غالباً انہوں نے غور نہیں کیا اصل میں چونکہ یہ بابِ تفعیل سے ھے “” تعویذ “” ٫
”’ کسی کی پناہ میں دینا ”’٫ جیسے بابِ افعال میں بھی مصدر آۓ گا تو ” پناہ میں دینا” ٫ اسی طرح تعویذ ” پناہ میں دینے والی شے” ٫ اور یہیں سے ہے یہ معـِوّزتین یعنی وہ دو سورتیں جو پناہ میں دیتی ہیں. ( حوالہ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب مرحوم)
(Importance Of Surah Falaq)سورۂ الفلق کی اہمیت
دونوں سورتیں ایک ساتھ نازل ہوئیں جب نبی کریم ﷺپر جادو کیا گیا ، نبی کریم ﷺ کو ہدایت کی گئی کہ آپ ﷺیہ سورتیں تلاوت فرمائیں ، ان دونوں سورتوں میں گیارہ آیتیں تھیں ،
اور جس دھاگے پر جادو کیا گیا اس میں بھی گیارہ گرہیں تھیں ، آپ ﷺایک آیت تلاوت فرماتے اور ایک گرہ کھولتے ، یہاں تک کہ گیارہ کی گیارہ گرہیں کھول دی گئی ، اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا
مجھے ایسے لگا جیسے میں کسی رسی کی قید سے آزاد ہو گیا ہوں ، یہ پوری امت کے لئے بڑی عظیم ہدایتوں پر مشتمل سورتیں ہیں
- اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا حکم دیا گیا ہے
- اللّٰہ تعالیٰ کی صفت بیان فرمائی گئی ہے کہ
- اللّٰہ تعالیٰ صبح کی روشنی پھوٹنے کے پروردگار ہیں
- اللّٰہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے تاریکی کو دور فرماتے ہیں
- اللّٰہ تعالیٰ کے سِوا کون ہے جو تمہارے پاس روشنی لے کر آۓ
(Explanation in Urdu Surah Falaq )سورۂ الفلق پڑھنے کی فضیلت `
- اللّٰہ تعالیٰ صبح کی روشنی پھوٹنے کے پروردگار ہیں
- رات آتی ہے اندھیرا چھا جاتا ہے پھر اللّٰہ تعالیٰ اس اندھیرے کو رفع فرماتا ہے
- کہو کہ میں پناہ مانگتا ہوں اس زات کی جو پروردگار ھے صبح کو نکالنے کا
- اللّٰہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کا سبق دیا جا رہا ہے
- کسی بھی قسم کا شر ہو یا کوئی بھی برائی سامنے آۓ
- تو انسان کا کام ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے
جیسے روز انسان مشاہدہ کرتا ہے کہ رات ہوتی ہے گہرا اندھیرا چھا جاتا ہے کچھ نظر نہیں آتا ، پھر اللّٰہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اس تاریکی کو دور فرماتے ہیں ، زرا سوچیں اگر یہ اندھیرا ابدی اور دائمی ہو جائے ،
تو اللّٰہ تعالیٰ کے سِوا کون ہے جو تمھارے پاس روشنی لے کر آۓ ، اندھیرا انسان کے لیے تکلیف دہ ہے اس طرح کہ انسان راستہ بھٹک سکتا ہے ، ان جیسے مسائل کے ساتھ شر کی قوتیں بھی رات میں زیادہ فعال ہوتی ہیں
تو جس طرح اللّٰہ تعالیٰ تاریکی دور فرما دیتا ہے صبح کی روشنی نمودار کرتے ہوئے ، اسی طرح وہ ذات اس بات پر بھی قادر ہے کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے یا کسی نے کوئی نقصان پہنچایا ہے
تو صرف اللّٰہ ہی ہے جو تمھاری اس تکلیف کو دور کر سکتا ہے ، صدمے کو رفع کر سکتا ہے ، اذیت کو راحت میں تبدیل کر دے ،اسی لئے فرمایا کہ کہو میں پناہ مانگتا ہوں ان تمام چیزوں کے شر سے جو اللّٰہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی
(Benefits of Surah Falaq ) سورۂ الفلق پڑھنے کی کیا فضیلت ہے
اس کائنات میں ہر انسان کو تکلیف ضرور پہنچتی ہے ، اس لئے کہ یہ دنیا اللّٰہ تعالیٰ نے ایسی ہی بنائی ہے اس دنیا کا عالم ہے کہ دونوں چیزیں ملی جلی ہیں کبھی خوشی آگئ کبھی غم آگیا ،
جو بھی تکلیف آۓ اس پر تمھارا کام یہ ہونا چاہیۓ کہ تم اس تکلیف کے سبب کے خالق کی طرف رجوع کر کے کہو کہ اے اللّٰہ میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو آپ نے پیدا فرمائی ،
پھر جب اللّٰہ تمھیں اپنی پناہ میں لے لیں گے تو یا وہ تکلیف رفع ہو جائے گی، یا پھر وہ تکلیف تمھارے لیے نعمت اور رحمت بن جائے گی
- تمھارے گناہ معاف ہو جائیں گے
- تمھیں اس کا اجر ملے گا
- تمہیں ثواب عطا ہوگا
- تم اس تکلیف پر صبر کروگے
- تو تمھیں اس صبر کا اجر وثواب ملے گا
قرآن مجید میں اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں صابروں کو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا
سورۂ الفلق کا سبق
کسی بھی قسم کا شر ہو ، کوئی بھی برائی سامنے آ رہی ہو ، انسان کا کام ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے ، یہی مطلب ہے اس سورت کا ، یہ دن رات کا وظیفہ ہے مومن کا جب بھی کوئی تکلیف ، صدمہ رنج پیش آۓ
اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کی طرف رجوع کرو ، اللّٰہ تعالیٰ سے رجوع کر کے تعلق قائم کرو ، یہ وہ چیز ہے جو انسان کا تعلق اللّٰہ تعالیٰ سے بڑا مضبوط کر دیتی ہے اور یہ تعلق مضبوط ہونا ہی تمام کامیابیوں کی کنجی ہے
اللّٰہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے اپنی رحمت سے ہم سب کو عطا فرمائے آمین یارب العالمین (( بحوالہ ، مفتی تقی عثمانی صاحب)))٫
Conclousion, Surah Falaq ki Fazilat in Urdu
- اللّٰہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے کا سبق دیا جا رہا ہے
- اس میں سکھایا جا رہا ہے کہ تمہیں کوئی تکلیف پہنچ چکی ہو
- یا آئیندہ پہنچنے کا اندیشہ ہو
- دونوں صورتوں میں رجوع الی اللّٰہ
FAQs, Surah Falaq ki Fazilat in Urdu
- سورۂ الفلق پڑھنے کی کیا فضیلت ہے؟،surah Falaq ki Fazilat in Urdu
جب تم اسکی پناہ مانگو گے ، اللّٰہ تمھیں اپنی پناہ میں لے لیں گے اور وہ تکلیف تمھارے لیے نعمت اور رحمت بن جائے گی
2, کیا ہیں Benefits سورۂ الفلق کے, Surah Falaq ki Fazilat in Urdu
بندہ جب اللّٰہ تعالیٰ کی طرف رجوع کر لیتا ہے تو دو حال سے خالی نہیں رہ سکتا ، یا تو تکلیف راحت سے بدل جاۓگی یا جب تک رہے گی اس کے لئے رحمت بنی رہے گی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ ہے
3 ، سورۂ الفلق کب پڑھیں ؟
- surah Falaq ki Fazilat in Urdu
- ہر تکلیف ،
- رنج اور صدمے میں ،
- ہر نماز کے بعد صبح وشام