How to Learn Quranic Arabic Words

قرآن کریم کو صرف پڑھنا ہی نہیں بلکہ اس کے الفاظ کے معنی سمجھنا بھی بہت ضروری ہے۔ قرآن کے عربی الفاظ سیکھنے سے ہمیں آیات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور قرآن سے ہمارا تعلق مضبوط ہوتا ہے

قرآن کریم کو صرف پڑھیں نہیں، اسے سمجھیں، اور اپنی زندگی سے جوڑیں، تاکہ قرآن سے تعلق صرف تلاوت تک محدود نہ ریے قرآن کریم کو سمجھ کر پڑھنا اور سیکھنا دل کی کیفیت اور زندگی کی سمت کوبدلنے کا ذریعہ بنتا ہے

How to Learn Quranic Arabic Words Fast and Easily

قرآنک عربی کے الفاظ سیکھنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک وقت میں چند اہم الفاظ منتخب کریں۔ ہر لفظ کا عربی تلفظ، اردو معنی اور قرآن میں اس کا استعمال سمجھیں۔

عربی سیکھنے کا بہترین عملی طریقہ قرآن کریم کے الفاظ کے ذریعے آیات کو سمجھنا ہے روزانہ کچھ الفاظ منتخب کریں اور ان کے معنی سمجھ کرسیکھنے کی کوشش کریں۔

Learn Arabic Words From Quran

قرآن اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لیے ہدایت کی کتاب ہے۔قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے زندگی میں نظم و ضبط پیدا ہوتا ہے اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ بنتا ہے۔ائیں قرآن سے کچھ الفاظ سیکھتے ہیں

–قَدْ أفْلَحَ الْمُوْمِنُونْ کو سمجھنا

قَدْ أفْلَحَ الْمُوْمِنُونْ ۔ [ المؤمنون، 1] یہ سورۂ المؤمنون کی پہلی آیت کے الفاظ ہیں ،یہاں قَدْ یقین اور تحقیق کے معنی پیدا کر رہا ہے

اَفْلَحَ : ماضی کا صیغہ ہے معنی ہیں “کامیاب ہوگئے“/ فلاح پائی”۔ گویا فیصلہ ہو چکا ہے کہ کامیابی ان ہی کے لیے ہے جو ایمان والے ہیں،

الْمُؤْمِنُونَ: کا معنی ہے:ایمان والے، مومن لوگ۔یہ لفظ مُؤْمِن سے بنا ہے، جس کا مطلب ایمان رکھنے والا ہے۔

اس طرح ایک چھوٹی سی قرآنی آیت سے آپ کئی عربی الفاظ سیکھ سکتے ہیں اور ان کا استعمال بھی سمجھ سکتے ہیں ۔

اَفْلَحَ – تصریف

صرفی اعتبار سے یہ مصدر ہے، اور اس کا مادہ” ف ل ح” ہے۔

  • ماضی —- فَلَحَ
  • مضارع۔ —- یَفْلَحَ
  • مصدر۔ —– فَلْحًا اور فَلَحًا
  • اسمِ فاعل۔ —– مُفْلِح
  • جمع —– مُفْلِحُون
  • بابِ افعال سے —— اًفْلَحَ، یُفْلِحُ ، اِفْلَاحًا

فَلَاحْ ، فَعَال کے وزن پر ہے اور قرآن میں سب سے زیادہ اْفْلَحَ کے وزن پر استعمال ہوا ہے

قرآن کریم میں اَفْلَحَ کی آیات

  • -قَدْ أفْلَحَ الْمُوْمِنُونْ [ سورۂ المؤمنون (1) ]
  • [ ( 9 ) قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّىٰهَا ۔ [سورۂ الشمس
  • قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ [ سورۂ الاعلیٰ ( 14 ) ]

(بابِ اِفعال :مُفْلِحُونَ ( مُفْلِحٌ کی جمع-

  • فَلَاحٌ = کامیابی، فلاح — مصدر
  • مُفْلِحٌ = کامیاب ہونے والا — اسمِ فاعل
  • مُفْلِحُونَ = کامیاب ہونے والے — مُفْلِحٌ کی جمع مذکر

قرآن کریم کی جن آیات میں ” الْمُفْلِحُونَ ” آیا ہے

أُو۟لَـٰٓئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ، [البقرہ(5)]

لَـٰكِنِ ٱلرَّسُولُ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مَعَهُۥ جَـٰهَدُوا۟ بِأَمْوَٰلِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمُ ٱلْخَيْرَٰتُ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ [ التوبہ(88) ]

یُفْلِحُ بھی بابِ اِفعال سے ہے۔

ترتیب:

ماضی: أَفْلَحَ — کامیاب ہوا

مضارع: يُفْلِحُ — کامیاب ہوتا ہے / فلاح پاتا ہے

باب: اِفعال

مادہ: ف ل ح

یعنی أَفْلَحَ → يُفْلِحُ → مُفْلِحٌ۔

قران مجید میں یُفْلِحُ

وَأَلْقِ مَا فِى يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوٓا۟ ۖ إِنَّمَا صَنَعُوا۟ كَيْدُ سَـٰحِرٍ ۖ وَلَا يُفْلِحُ ٱلسَّاحِرُ حَيْثُ أَتَىٰ [طہٰ (69)]

فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْمُجْرِمُونَ [ یونس (17)]

وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِـَٔايَـٰتِهِۦٓ ۗ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ [الانعام (21)]

:تُفْلِحُونَ:

تُفْلِحُونَ” اس وقت بولا جاتا ہے جب کئی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا جائے کہ “تم سب کامیاب ہوتے ہو” یا “تم فلاح پاتے ہو۔”

یہاں ” تُـ ” مخاطب جمع کے لیے ہے اور” ونَ” جمع مذکر کی علامت ہے۔ ” تُفْلِحُونَ” قرآن مجید میں ۔۔۔

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلْأَهِلَّةِ ۖ قُلْ هِىَ مَوَٰقِيتُ لِلنَّاسِ وَٱلْحَجِّ ۗ وَلَيْسَ ٱلْبِرُّ بِأَن تَأْتُوا۟ ٱلْبُيُوتَ مِن ظُهُورِهَا وَلَـٰكِنَّ ٱلْبِرَّ مَنِ ٱتَّقَىٰ ۗ وَأْتُوا۟ ٱلْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَٰبِهَا ۚ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [ البقرہ (189)]

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱصْبِرُوا۟ وَصَابِرُوا۟ وَرَابِطُوا۟ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [آل عمران (200)]

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَأْكُلُوا۟ ٱلرِّبَوٰٓا۟ أَضْعَـٰفًا مُّضَـٰعَفَةً ۖ وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ [آل عمران (130)]

الْمُؤْمِنُونَ ـ ایمان والے

  • الْمُؤْمِنُونَ کی صرفی وضاحت
  • الْمُؤْمِنُونَ کے معنی ہیں: ایمان والے، ایمان لانے والے
  • ۔مادہ: أ م ن
  • فعل: آمَنَ — ایمان لایا
  • باب: اِفعال
  • اسم: مُؤْمِنٌ — ایمان لانے والا،
  • مومن جمع: مُؤْمِنُونَ — ایمان والے
  • قسم: اسمِ فاعل
  • حالت: جمع مذکر ،
  • ال: معرفہ بنانے کے لیے ہے۔

قَدْ أفْلَحَ الْمُوْمِنُونْ کی مختصر تفسیر

قرآنی اصطلاح میں فلاح سے مراد ایسی کامیابی ہے جس میں انسان اپنی کوششوں سے رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنے مقصد حقیقی یعنی دنیا و آخرت کی بھلائی کو پا لے،

فلاح دو طرح کی ہے، دنیاوی فلاح، دنیا کی اچھی زندگی کا ملنا ہے ۔ اور آخروی فلاح چار چیزیں ہیں، ایسی بقا جس میں فنا نہ ہو ایسی امیری جس میں فقیری نہ ہو،

ایسی عزت جس میں ذلت نہ ہو، ایسا علم جس میں جہالت نہ ہو

یقیناً ایمان والے کامیاب ہوگئے ” ایمان لانے والوں سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے نبی ﷺ کی دعوت قبول کرلی اور آپ ﷺ کو اپنا ہادی و رہبر مان لیا اور اس طریقِ زندگی کی پیروی پر راضی ہو گئے جسے نبی ﷺ نے پیش کیا ۔

تزکیہ نفس

قرآن کہتا ہے جس نے اپنے نفس کو برائیوں سے پاک کیا وہ فلاح پا گیا، “

مومن مراد کو پہنچ گئے، وہ سعادت پا گئے، انھوں نے نجات پا لی، ان مومنوں کی شان یہ ہے کہ وہ اپنی نمازوں میں خوفِ الٰہی رکھتے ہیں ، خشوع اور سکون کے ساتھ نماز ادا کرتے ہیں،

How to Learn Quranic Arabic Words

Conclusion خلاصہ ــ

اپنے ایمان کو گہرا کریں، اس کا سر چشمہ قرآن ہے، دلوں میں جو ایمان پیدا ہوتا ہے وہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے ہوتا ہے، علم کی اصل برکت عمل میں ہے

دین کی سمجھ اللّٰہ کی بہت بڑی نعمت ہے، ارشاد نبوی ﷺ ہے، اللّٰہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے

اگر اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں قرآن سمجھنے اور دین کی بات جاننے کا شوق دیا ہے تو یہ ۔معمولی بات نہیں یہ اللّٰہ کی طرف سے بہت بڑی خیر ہے اس نعمت کی قدر کرنی ہے

FAQs سوال جواب

سوال 1: قرآن کے عربی الفاظ آسانی سے کیسے ۔ سیکھیں؟

جواب: قرآن کے عربی الفاظ آسانی سے سیکھنے کے لیے روزانہ چند الفاظ ان کے اردو معنی کے ساتھ یاد کریں، قرآن مجید کی آیات میں ان الفاظ کو تلاش کریں اور باقاعدگی سے دہرائیں۔

سوال 2: روزانہ قرآن کے کتنے عربی الفاظ یاد کرنے چاہییں؟

جواب: ابتدائی طور پر روزانہ پانچ سے دس عربی الفاظ ان کے معنی کے ساتھ یاد کیے جا سکتے ہیں۔ اپنی سہولت کے مطابق الفاظ کی تعداد مقرر کریں اور پہلے یاد کیے ہوئے الفاظ کی دہرائی بھی کریں۔

سوال 3: قرآن کے عربی الفاظ سیکھنا کیوں ضروری ہے؟

جواب: قرآن کے عربی الفاظ سیکھنے سے قرآن مجید کی آیات کے معنی سمجھنے میں مدد ملتی ہے، تلاوت میں غور و فکر بڑھتا ہے اور قرآن کے پیغام کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

  • How to Learn Quranic Arabic Words
  • Arabic Words to understand Quran
  • Learn Arabic Word by Word
  • Learn Quranic Arabic
  • Learn Arabic Words From Quran
  • How to Learn Arabic Words
  • Learn Quranic Arabic vocabulary

Leave a Comment