What The Holy Quran Says About Ramazan, رمضان میں تلاوت قرآن کی اہمیت helpful 3 lessons

What The Holy Quran Says About Ramazan

The Holy Quran Says About Ramazan

رمضان اور قرآن مجید کا تعلق کیا ہے ؟

رمضان وہ مبارک مہینہ ہے جس میں اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا ہے ، شیاطین کو قید کر کے اپنے بندوں کو نیکی کی رغبت دلاتا ہے

تاکہ بھلائی کے کام کرنا ان کے لئے آسان ہو جائے ،رمضان کا مہینہ بخشش کا مہینہ ہے ، قرآن مجید اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے یہ کوئی معمولی کلام نہیں ہے یہ اس ہستی کا کلام ہے جس نے یہ کائنات بنائی

قران کی عظمت

یہ دنیا کے ہر کلام سے عظیم تر کلام ہے اس کا اندازہ اس سے ہو سکتا ہے کہ اس کلام کے ساتھ ہر طرح کی عظمتیں وابستہ ہیں

  • جو فرشتے اس کلام کو لے کر آئے یعنی جبرائیل امین وہ ملائکہ کے سردار ہیں
  • جس امت پر یہ کتاب نازل ہوئی اسے خیر امت قرار دیا گیا
  • جس رات میں یہ کتاب اتری اسے لیلۃالقدر یعنی ہزار مہینوں سے بہتر رات قرار دیا گیا ۔
  • جس شہر میں یہ کتاب نازل ہوئی یعنی مکہ اسے امُّ لقریٰ کہا گیا
  • جس مہینے میں یہ کتاب نازل ہوئی رمضان المبارک کا مہینہ وہ تمام مہینوں سے افضل قرار پایا

رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا لہذا قرآن کریم اور رمضان المبارک کا ایک خاص تعلق ہے اللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں یہ لوگوں کی ہدایت کے لئے ہے ،

یعنی ایسی تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی کتاب ہے

نبی کریم ﷺ ، رمضان ،قران، اور روح الامین

نبی کریم ﷺ جن پر یہ قرآن کریم نازل ہوا وہ بھی اس مہینے میں قرآن پاک کے ساتھ ایک خصوصی تعلق رکھتے تھے (ابنِ عباس کا بیان ہے کہ) رسول اللّٰہ ﷺ سب سے زیادہ سخی تھے ،

جبرائیل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپﷺ سے ملتے تھے اور آپﷺ سے قرآن کا دور کرتے تھے، ہمارے لئے بھی لازم ہے کہ اس بابرکت مہینے میں خاص طور پر قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کریں

قرآن ، قیامت اور سفارش

قران مجید کا پڑھنا تو ویسے بھی بابرکت ہے ، کی ایک ایک حرف کے پڑھنے پر دس نیکیوں کا وعدہ ہے ، اور قیامت کے دن بھی یہ قرآن انسان کے لیے سفارشی بن کر اۓ گا

حضرت ابو عمامہ رضی اللّٰہ عنہ کہتے ہیں میں نے حضور ﷺ سے سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا قرآن مجید پڑھا کرو کیونکہ وہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لئے سفارشی بن کر آئے گا

قرآن ضابطہ حیات

اللہ تعالیٰ نے رمضان کو اس عظیم نعمت کے ساتھ خاص فرمایا، جس کی وجہ سے اس کی اہمیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ قرآن محض ایک کتاب نہیں بلکہ مکمل ضابطۂ حیات ہے،

اور رمضان اس ضابطے کو سمجھنے، اس پر غور و فکر کرنے اور اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

خیر و برکت کا ذریعہ

قرآن مجید کا پڑھنا ہر طرح سے باعثِ برکت ہے ، خواہ ناظرہ پڑھا جائے ، زبانی پڑھا جائے ،ترجمے سے پڑھیں ، بغیر ترجمہ کے پڑھیں ، روانی سے پڑھیں یا چاہے اٹک اٹک کے پڑھیں

جو بھی اس کتاب سے تعلق رکھے گا وہ خیروبرکت ہی پاۓ گا ، اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت کا مستحق ہوگا ، اور کسی بھی طرح نیکی اور اجر و ثواب سے محروم نہیں رہے گا

قرآن مجید کی اہمیت ، حدیث

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” قرآن کا ماہر قرآن کے لکھنے والے معزز اور پاکیزہ فرشتوں کے ساتھ ہوگا ” ” یعنی جو بہت عمدگی کے ساتھ قرآن مجید پڑھ سکتا ہے

اور جو قرآن کریم کو بہت مشکل اور اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اس کے لئے دوہرا اجر ہے ۔ یہ ہے اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت وہ انسانوں کی کوشش کو دیکھتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے

قرآن مجید سے خالی دل ،اجڑا گھر

نبی کریم ﷺ نے فرمایا وہ شخص جس کے دل میں قرآن پاک کا کچھ حصہ بھی نہیں وہ ایسا ہے جیسے اجڑا ہوا گھر ہو ، ویران گھر ہو گویا جس میں کوئی بستا نہ ہو

رمضان المبارک ایک ایسا موقع ہے جس میں ہم آسانی کے ساتھ قرآن مجید کے ساتھ اپنا تعلق قائم کر سکتے ہیں ، ایک پوری فضا تیار ہو جاتی ہے جس میں یہ کام آسان ہو جاتا ہے

اللہ تعالیٰ کے ساتھ بہترین تعلق اسی وقت قائم ہو سکتا ہے جب ہم اس کے کلام کو سمجھیں ، سنیں اور اس کو اپنی زندگی میں جاری بھی کریں، کیونکہ کمیونیکیشن کے بغیر کوئی تعلق ، تعلق نہیں ہوتا

The Holy Quran Says About Ramazan

ہر مرض کا علاج

اج کے دور میں ہر شخص پریشان ہے ،دکھی ہے ،

  • قرآن مجید باعث رحمت ہے ،
  • اس میں شفاہے
  • سینے کی بیماریوں کا علاج ہے
  • دل کے اندر اٹھنے والے غم اور دکھوں اور پریشانیوں کے لئے ایک مرہم کی حیثیت رکھتا ہے

اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب کے ساتھ کچھ تعلق ضرور قائم کرنا ھے اور آپ دیکھیں گے جتنا آپ کا اس کتاب کے ساتھ تعلق ہوگا اتنا آپ کے دل میں سکون ہوگا اور جب آپ پر سکون ہونگے تو ہر کام زیادہ بہتر طریقے سے ہوگا

(حوالہ فرحت ہاشمی)

The Holy Quran Says About Ramazanخلاصہ۔

نتیجتاً، قرآن اور رمضان کا باہمی تعلق ایک جامع تربیتی نظام کی صورت اختیار کر لیتا ہے، جہاں نظریہ (قرآن) اور عمل (رمضان) ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

اگر انسان اس تعلق کو صحیح معنوں میں سمجھ لے تو رمضان اس کی شخصیت میں ایک مستقل مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ یوں قرآن کی روشنی میں گزارا گیا

رمضان نہ صرف عارضی عبادت کا دور بنتا ہے بلکہ ایک ایسی مستقل اصلاح کا ذریعہ بن جاتا ہے جو انسان کی پوری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے

The Holy Quran Says About Ramazan ،سوالات

  1. ماہِ رمضان میں تلاوتِ قرآن کی فضیلت کیا ہے، The Holy Quran Says About Ramazan
  2. اس مہینے میں انسان اپنی روحانی اصلاح کی طرف زیادہ مائل ہوتا ہے، اور قرآن اس اصلاح کا سب سے مؤثر ذریعہ بنتا ہے۔

  1. رمضان اور قرآن کا تعلق،The Holy Quran Says About Ramazan
  2. حقیقت یہ ہے کہ قرآن اور رمضان کا تعلق ہمیں اپنی زندگی کا جائزہ لینے اور اسے قرآن کے مطابق ڈھالنے کی دعوت دیتا ہے۔ رمضان ایک تربیتی دور ہے جس میں انسان صبر، تقویٰ اور خود احتسابی سیکھتا ہے،
  3. جبکہ قرآن اسے صحیح سمت فراہم کرتا ہے۔ اگر اس مہینے میں قرآن کو صرف پڑھنے کے بجائے سمجھ کر اپنایا جائے تو یہی تعلق انسان کی دنیا و آخرت کی کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔

Leave a Comment