Surah Nasr fazail سورۂ نصر کے فضائل important 9 lessons of surah Nasr surah Nasr kamyabi ka nuskha

surah Nasr fazail

سورۂ ،نصر کا سبق۔ حصہ سوئم

اللّٰہ تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اس کی تسبیح کرو ، اب اندازہ لگائیے نبی کریم ﷺ نے 23 سال کیا جانفشانی کے ساتھ محنت فرمائی ہے زرا تصور تو کریں ایک جزیرہ عرب جاہلیت میں ڈوبا ہوا ہے ، کوئی خرابی ایسی نہیں جو اس معاشرے کے اندر نہ پائی جاتی ہو

غرض کوئی ایسی برائی نہیں جو وہاں موجود نہ ہو وہاں تنِ تنہا ایک فرد کے اوپر ذمہ داری ڈالی جا رہی ہے کہ اس پورے جزیرہ عرب کو بدلنا ہے ، ، پھر پورے عربی جزیرے کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو بدلنا ہے ، آپ ﷺ کے اوپر یہ فریضہ عائد فرمایا گیا یہ اتنی بڑی ذمہ داری تھی

Surah Nasr fazail

نبی کریم ﷺ کی عظیم جدوجہد

آپ ﷺ اپنی قوم کو جانتے تھے کہ ضدی قوم ہے آپ ﷺ جانتے تھے کہ یہ لوگ اتنی آسانی سے ماننے والے نہیں ہیں ، ان کو راہِ راست پر لانے کی ذمّہ داری اپﷺ کو سونپی گئی ، اور کل 23 سال کی مدت آپ ﷺکو عطا فرمائی گئی

اس 23سال کی مدت میں پورا جزیرہ عرب توحید کے پرچم سے لہرا رہا تھا نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا نور چاروں طرف پھیلا ہوا تھا اتنی عظیم جدوجہد آپ ﷺ نے فرمائی ،

  • وطن چھوڑا
  • قربانیاں دیں
  • فاقے سہے
  • جنگیں لڑیں
  • جسم پر زخم کھائے

یہ سب کرنے کے بعد فتح حاصل ہوئی تو اپنی طرف منسوب کرنے کی بجائے فرمایا جا رہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کی حمد کرو ، اللّٰہ تعالیٰ کی تعریف کرو تاکہ تم اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار بندوں میں لکھے جاؤ

فتح مکہ کے بعد دی گئی تعلیم، ( تیسرا سبق)

مکہ مکرمہ فتح ہونے کے بعد اور لوگوں کے فوج در فوج اسلام میں داخل ہونے کے بعد نبی کریم ﷺ کو جس طرزِ عمل کی تعلیم دی گئی اس کے خلاصے میں دو باتیں ہیں

  1. ایک یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے
  2. دوسرا یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ سے استغفار کیا جائے

توفیق عمل پر شکر اور استغفار

پہلی بات واضح ہے کہ ہر ملنے والی کامیابی کو اللّٰہ تعالیٰ کا فضل سمجھیں ، اور اللّٰہ تعالیٰ کے فضل وکرم پر شکر ادا کریں پھر دوسری بات فرمائی گئی اللّٰہ تعالیٰ سے استغفار کیجئے

استغفار کے معنی ہیں مغفرت مانگنا اور عام طور پر مغفرت اس وقت مانگی جاتی ہے جبکہ انسان سے کوئی غلطی ہوئی ، کوئی گناہ سرزد ہوا یہاں یہ سوچنے کی بات ہے کہ جب نبی کریم ﷺ نے سب کام اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق انجام دے دیا

بحثیت رسول بحثیت پیغمبر کے جو فرائض سونپے گئے تھے وہ سب بطریق احسن آپ ﷺ نے انجام دیے ، اتنا بڑا کارنامہ انجام دیا کہ 23سال کی مدت میں نبی کریم ﷺ نے پورا جزیرہ عرب میں ایسا انقلاب برپا فرمایا کہ اپنے بھی اس پہ حیران ہیں

نبی کریم ﷺ کے عظیم کارنامے

  • وہ قوم جو جہالت میں ڈوبی ہوئی تھی
  • اس قوم کو نہ صرف سیدھا راستہ دکھایا
  • بلکہ ان کو بت پرستی سے بھی بچایا
  • اللّٰہ تعالیٰ کی توحید پر ان کو قائل کیا
  • ان کے اخلاق سنوارے
  • ان کی بری عادتیں ان سے چھڑوائی
  • وہ عادتیں جو ان کے رگ و پے میں بسی ہوئی تھیں
  • وہ عادتیں نبی کریم ﷺ نے چھڑوائیں

شراب کی حرمت

جو شخص کسی چیز کا عادی ہو جاتا ہے وہ چیز اسکو چھوڑنا بہت دشوار بن جاتا ہے، سب سے خطرناک عادت نشے کی ہے (اللّٰہ معاف فرمائے) شراب اہل عرب کی گھٹی میں پڑی ہوئی تھی،

کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو شراب نہ پیتا ہو اور اس کا عادی نہ ہو ، اس عادت کو چھڑوانا کوئی معمولی بات نہیں تھی ، آج ساری دنیا کی قومیں مل کر چاہتی ہیں کہ لوگ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں

لیکن اس کے چھڑوانے میں کامیاب نہیں ہو رہیں ، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے نتیجے میں اور آپﷺ کی کوششوں کے نتیجے میں ان لوگوں نے شراب اس طرح چھوڑی کہ جب شراب کی حرمت کا حکم آیا صحابہ کرام بیان فرماتے ہیں

ہم محفل میں بیٹھے ہوئے تھے اور شراب کا ہی دور چل رہا تھا ، کہ اچانک حضور ﷺ کی طرف سے منادی کی آواز آئی ” سن لو کہ شراب آج سے حرام کر دی گئی ہے صحابہ فرماتے ہیں کہ جس کے ہاتھ میں شراب کا پیالہ تھا

اور منہ کے قریب پہنچ چکا تھا اس نے یہ گوارا نہیں کیا کہ ایک گھونٹ لے لے ، بلکہ اسی وقت پیالے کو پھینک دیا ، اور اس کے بعد کسی نے شراب کو ہاتھ نہیں لگایا ،مٹکے توڑ ڈالے گئے شراب مدینہ منورہ کی گلیوں میں پانی کی طرح بہنے لگی

اہلِ عرب، دورِ جہالت ، اور بے حیائی

  1. دوسرا یہ کہ بے حیائی اور فحاشی کا بازار گرم تھا
  2. جو قوم اس طرح گمراہی میں پڑی ہوئی تھی
  3. یہ عادتیں رگ و پے میں سمائی ہوئی تھیں
  4. نبی کریم صلی نے انکو اکھاڑ دیا
  5. اخرت کی فکر پیدا کر دی
  6. انسان کو انسان بنا دیا
  7. درندگی اور بربریت جو ان کے اندر سمائی ہوئی تھی اسکو نکال پھینکا
  8. یہ سارا انقلاب نبی کریم ﷺ نے برپا فرمایا
  9. محنتیں کیں ، قربانیاں دیں ، فاقے سہے ،
  10. جنگیں لڑیں ، جان و مال کی قربانیاں دیں

یہ جو انقلاب برپا فرمایا کوئی گناہ تھا ؟ یہ کوئی غلطی تھی جس پر استغفار کیا جائے ، نہیں بلکہ یہ تو بڑا عظیم کارنامہ تھا لیکن اللّٰہ تعالیٰ فرما رہے ہیں جب آپ ﷺ نے یہ کارنامہ انجام دے دیا تو اس کے بعد بھی استغفار کرو

(بحوالہ مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ))

بقیہ انشاء اللّٰہ اگلے حصے میں ، ابھی جاری ہے

Surah Nasr fazail

Surah Nasr ke Fazilat & benefits

surah Nasr ka wazifa

what is The story behind surah Nasr

surah Nasr ke khsusiyat

Conclousion, Surah Nasr fazail

  • اللّٰہ تعالیٰ کی بندگی کا حق کوئی ادا کر ہی نہیں سکتا
  • چاہے کیسی ہی عبادت کرے
  • کتنی بھی نیکی کر لے
  • لیکن اس کا حق ادا نہیں ہوسکتا
  • Surah Nasr fazail

Faqs, Surah Nasr fazail

  1. کوئی بھی شخص کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ کی بندگی کا حق ادا نہیں کر سکتا
  2. لہٰذا اس کا کام یہ ہے کہ
  3. باوجود بندگی کرنے کے باوجود عبادت کرنے کے
  4. اللّٰہ تعالیٰ سے مغفرت مانگے
  5. surah Nasr fazail

Leave a Comment