Surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits
اس میں آج ہم سورۂ النَّاسَ کا اردو ترجمہ تفسیر اور چند فضائل پڑھیں گے ،
سورت ہمیں سکھاتی ہے کہ حقیقی پناہ صرف اللہ کے پاس ہے، اور انسان کو ہر وقت اپنے رب سے مدد مانگنی چاہیے تاکہ وہ شیطان کے دھوکے اور گمراہی سے محفوظ رہے۔
چاہے قرآن مجید کی ایک سورت ہو یا پورا قرآن جب تک ہم اسکو ترجمے کے ساتھ اور لفظی معنی کے ساتھ نہیں سیکھیں گے تب تک ہم اصل مقصد تک نہیں پہنچ سکتے اس کے لئے
Read more: Surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefitsSurah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits ایک بہترین پلیٹ فارم ھے جہاں قرآن مجید آسان گرائمر اور لفظی ترجمہ کے ساتھ بآسانی سیکھ سکتے ہیں
Surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits کے آج کے سبق میں سورۂ النَّاسِ اردو ترجمے کے ساتھ اور اس کی مختصر تفسیر بھی پڑھیں گے
مسند احمد کی اور حدیث میں ہے کہ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللّٰہ عنہ کو
حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ہر نماز کے بعد ان سورتوں کی تلاوت کا حکم دیا ہے ،
Surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits میں آج کے سبق میں سورۂ النَّاسِ کے فضائل بھی پڑھیں ، آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ پناہ حاصل کرنے والوں کے لئے ان سورتوں یعنی سورۂ النَّاسَ اور سورۂ الفلق سے افضل اور کوئی سورت نہیں
اس سورت کا بنیادی موضوع انسان کے باطن کی حفاظت ہے۔ جہاں سورۂ الفلق میں بیرونی برائیوں سے پناہ مانگی گئی ہے، وہیں سورۂ النَّاس میں دل و دماغ پر اثر انداز ہونے والے وسوسوں سے بچنے کی دعا ہے۔ جو کی آج ہم Surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits میں پڑھیں گے

Surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits
سورۂ النَّاسِ
بِسْم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
- قُلْ اَعُؤذُ بِرَبّ النَّاسِ
- مَلِکِ النَّاسِ
- اِلٰهِ النَّاسِ
- مِنْ شَرّ ِالْوَسـْوَاس الْخَنَّاسِ
- الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُؤرِالنَّاسِ
- مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ
اردو ترجمہ ،
شروع اللّٰہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ھے
- کہہ دیجئے کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ میں آتا ہوں
- لوگوں کے مالک کی
- لوگوں کے معبود کی
- وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کی برائی سے
- جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے
- خواہ وہ جن ہوں یا انسان
تعارف سورۂ النَّاسَ
اللّٰہ تعالیٰ کی تین صفات
اس سورت میں اللّٰہ تعالیٰ کی تین صفات بیان ہوئی ہیں
- پالنے اور پرورش کرنے کی
- مالک اور شہنشاہ ہونے کی
- معبود اور لائق عبادت ہونے کی
سورۂ النَّاس قرآنِ مجید کی آخری سورت ہے، جو مکی سورتوں میں سے ہے۔ اس میں کل چھ آیات ہیں۔ یہ سورت انسان کو ہر قسم کے ظاہری اور باطنی شر سے، خصوصاً شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگنے کی تعلیم دیتی ہے
آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر جادو کی کوشش
اس بیماری سے مراد وہ بیماری ھے جب حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا تھا ، پھر اللّٰہ تعالیٰ نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو عافیت بخشی اور حاسد یہودیوں کے مکر کو ردّ کیا اور ان کی تدبیروں کو بے اثر کیا لیکن باوجود اس کے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم
نے کبھی بھی اپنے اوپر جادو کرنے والے کو ڈانٹا تک نہیں ، نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ایک یہودی نے جادو کیا جس سے کئی دن تک آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بیمار رہے ، پھر جبرئیل علیہ السلام نے آ کر بتایا کہ فلاں یہودی نے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر جادو کیا ہے اور فلاں فلاں کنوئیں میں گرہیں لگا کر رکھا ہے
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کسی کو بھیج کر اسے نکلوا لیجئے آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے آدمی بھیجا اور اس کنوئیں سے وہ جادو نکلوایا ، گرہیں کھول دی سارا اثر جاتا رہا ،
نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اعلیٰ ظرفی
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سمجھتے تھے کہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ازواج مطہرات کے پاس آۓ ہیں حالانکہ نہ آئے تھے ، جب یہ حالت آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ہوگئی
ایک دن آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فرمانے لگے کہ عائشہ ! میں نے اپنے ربّ سے پوچھا اور میرے پروردگار نے بتلادیا ، دو شخص آۓ ایک میرے سرہانے بیٹھا ، ایک پائینتیوں ، سرہانے والے نے دوسرے سے پوچھا ان کا کیا حال ہے ، ؟ دوسرے نے کہا ان پر جادو کیا گیا ہے
پوچھا کس نے کیا ہے ، کہا لبید بن اعصم نے جو بنی زریق کے قبیلے کا ھے ، جو یہود کا حلیف اور منافق شحض ھے، کہا کس چیز میں ؟ کہا سر کے بالوں اور کنگھی میں ،۔ پوچھا دکھا کہاں ھے،۔ ؟ کہا تر کھجور کے درخت کے چھال میں پتھر کی چٹان تلے ، ذروان کے کنویں میں ،۔
پھر نبی کریم ﷺ اس کنوئیں کے پاس تشریف لے گئے اور اس میں سے وہ نکلوایا ، اس کا پانی ایسا تھا گویا مہندی کا گدلا پانی ، اس کے پاس کے کھجوروں کے درخت شیطانوں کے سر جیسے تھے ، میں نے کہا بھی یا رسول اللّٰہ ﷺ ! ان سے بدلہ لینا چاہیے ، آپ ﷺ نے فرمایا ، الحمدللہ ، اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے شفا دے دی ، اور میں لوگوں میں برائی پھیلانا پسند نہیں کرتا ،۔ سبحان اللّٰہ
فضائل سورۂ النَّاسَ
- آپ ﷺ نے سورۂ النَّاسَ ، سورۂ الفلق اور سورۃ اخلاص کی نسبت فرمایا ، کہ چاروں کتابوں میں میں ان جیسی سورتیں نہیں اتریں ،
- نبی کریم ﷺ نے فرمایا ، نماز کے قیام میں ان جیسی سورتوں کی قرآت اور ھے ہی نہیں
- نسائی کی حدیث میں ہے کہ ان جیسی سورتیں کسی پناہ پکڑنے والے کے لیے اور نہیں
- ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے صبح کی فرض نماز ان ہی دو سورتوں سے پڑھائی
- نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ شیطان اپنا ہاتھ انسان کے دل پر رکھے ہوئے ہے ، اگر یہ اللّٰہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تب اس کا ہاتھ ہٹ جاتا ہے، اور اگر یہ ذکر بھول جاتا ہے تو وہ اس کے دل پر قبضہ کر لیتا ہے، یہی وسواس الخناس ھے،

Conclousion !
- سورۂ النَّاس پڑھنے والا شخص اپنے رب کے قریب ہوتا ہے اور اسے احساس ہوتا ہے کہ تمام طاقتوں حکومتوں اور عبادتوں کا اصل مالک صرف اللہ ہے۔ Surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط ہو
- یہ سورت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ انسان کی سب سے بڑی کمزوری اس کا دل ہے، جہاں سے خیر و شر دونوں کے راستے کھلتے ہیں۔ اس لیے بندے کو اس سورت کے ذریعے سے ہر وقت اللہ کی پناہ میں رہنا چاہیے
- یہ سورت دراصل ایمان کے تحفظ اور روحانی سلامتی کا اعلان ہے
FAQs!
1. سورۂ النَّاس کا مرکزی مضمون کیا ہے؟
سورۂ النَّاس کا مرکزی مضمون انسان کو شیطانی وسوسوں اور باطنی برائیوں سے اللہ کی پناہ میں لانے کا ہے۔ یہ سورت سکھاتی ہے کہ انسان کو اپنے دل و دماغ پر اثر انداز ہونے والے برے خیالات سے بچنے کے لیے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت طلب کرنی چاہیے
2. سورۂ النَّاس کب نازل ہوئی تھی؟
یہ سورت مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی تھی۔ بعض مفسرین کے مطابق سورۂ الفلق کے ساتھ ایک ہی وقت میں نازل ہوئی، اور دونوں کو ”المعوذتین“ کہا جاتا ہے کیونکہ دونوں سورتیں پناہ مانگنے کی دعا پر مشتمل ہیں۔3.
3 :سورۂ النَّاس پڑھنے کے کیا فضائل ہیں؟
سورۂ النَّاس کو باقاعدگی سے پڑھنے والا شخص ہر قسم کے وسوسوں، جادو، حسد اور برے اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے خود اس سورت کو صبح و شام، اور سوتے وقت پڑھنے کی ہدایت فرمائی تاکہ اللہ کی پناہ میں رہا جائے۔ اور surah Nas with Urdu translation tafseer 7 benefits میں بتائے گئے فضائل بھی شامل ہیں