Surah Lahab tafsir & benefits، سورۂ لہب تفسیر اور حدیث Surah Lahab have 1 amazing lesson

surah Lahab tafsir & benefits

سورۂ لہب کا شانِ نزول

نبی کریم ﷺصفا کی چوٹی پر کھڑے ہوئے اور نعرہ لگایا ، “‘یا صباح یا صباح” ‘ ٫ (اے وہ صبح جو آ رہی ہے) سب لوگ دوڑے ہوۓ آۓ ، رسول اللّٰہ ﷺ نے وہاں کچھ سوال جواب کئے ، کہ آگر میں کہوں اس پہاڑی کے پیچھے دشمن ہے جو تم پر ٹوٹ پڑنا چاہتا ہے ،

تو کیا میری بات مانو گے لوگوں نے کہا ضرور مانیں گے ، یہ بات بڑی معقول بھی تھی اس اعتبار سے بھی کہ جو شخص پہاڑی کی اونچائی پر کھڑا ہے وہ دونوں طرف دیکھ رہا ہے ، جو اس طرف کھڑے ہیں انہیں نہیں معلوم کہ دوسری طرف کیا ہے ، تو یہی مقام نبوت کے لئے بہترین تمثیل ہے

نبی اس مقام پر ہوتا ہے کہ دنیا اور آخرت دونوں کو دیکھ رہا ہوتا ہے ، وہ آخرت کی خبر دیتا ہے ،” نبا” کہ معنی ہی خبر کے ہیں ، آخرت کی خبر دینا یہی اصل کام ہے نبی کا ، پھر لوگوں نے کہا آپ صادق امین ہیں ،

راست گو اور سچے ہیں ، آپ ﷺ نے کبھی جھوٹ نہیں کہا ، آپ ﷺکی بات پر ہمیں اس لئے بھی اعتبار ہے ، پھر آپ ﷺ نے اپنی دعوت پیش کی ، عذاب سے ڈرایا ، ابو لہب وہاں موجود تھا اس نے کہا ، تمہارے لیے ہلاکت ہو (نعوذباللہ)

، کیا ہمیں اس کام کے لئے جمع کیا تھا ، اس کے جواب میں پھر یہ سورت نازل ہوئی

Surah Lahab tafsir & benefits

لہب کا حضور ﷺ سے بغض اور دشمنی کا واقعہ

اسی حوالے سے ایک اور واقعہ ہے ، جب بنی ہاشم حضور ﷺ کا ساتھ دے رہے تھے ابو طالب کی زیرِ قیادت ، زیرِ سعادت لیکن یہ شخص ابو لہب نہایت بغض میں دشمنی میں اور اس بغض اور دشمنی میں نہ صرف شدت بلکہ کمینگی کا عنصر بھی شامل ہے

اسکی مثال ہے ، اس کے دو بیٹوں کا رشتہ یا نکاح حضور ﷺ کی دو بیٹیوں کے ساتھ ہو چکا تھا اگرچے نکاح بھی ہوا ہو رخصتی نہ ہوئی ہو ، اس وقت شریعت اسلامی نافذ نہیں ہوئی تھی ، قوانین ابھی نہیں آۓ تھے

اس اعتبار سے اس رشتے یا نکاح کی کیا شکل تھی ہم تفصیل سے نہیں کہہ سکتے بہرحال منسوب تھیں یا نکاح ہو چکا تھا ، اس نے اپنے دونوں بیٹوں کو کہا میں تم سے مقاطعہ کروں گا آگر تم نے محمد (ﷺ)کی دونوں بیٹیوں کو طلاق نہ دی

ان دونوں نے اپنے باپ کا کہنا مان کر حضور ﷺ کے سامنے آ کر ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور کہا ہم آپ کی دونوں بیٹیوں کو طلاق دیتے ہیں ،

لہب کے بیٹے کی گستاخی اور اسکی بھیانک موت

ابو لہب کے ایک بیٹے نے حضور ﷺ سے بہت زیادہ گستاخی کا معاملہ بھی اس نے حضور ﷺ پر (نعوذباللہ) تھوک دیا ، اگرچے وہ حضور ﷺ پر نہیں پڑا لیکن اس نے تھوک تو دیا ناں ، جس نے پتھر کسی پر اٹھا کر دے مارا وہ پتھر اس کو لگے نہ لگے ، وہ تو اپنے عمل کا کسب کر چکا ۔

حضور ﷺ نے بدعا دی کہ اے اللّٰہ اپنے کتوں میں سے کسی کتے کو اس پر مسلط کر دے چنانچہ اس کا یہ حشر ہوا کہ اپنے باپ ابو لہب کے ساتھ یہ دونوں بیٹے بھی تھے شام کی طرف تجارتی قافلہ لے کر گئے کہیں پڑاؤ تھا غالباً واپسی پر،

بتایا گیا کہ اس وادی میں کبھی کبھی شیر آ جاتا ہے ، ابو لہب کو یاد آ گیا کہ محمد (ﷺ) نے یہ بدعا دی تھی ، اس نے قافلے والوں سے کہا کہ میرے بیٹے کے لئے خصوصی اہتمام کرو اس لئے کہ مجھے اندیشہ ہے

انھوں نے یہ کیا کہ درمیان میں سونے کی جگہ تھی اس کے چاروں طرف اونٹوں کی قطاریں بٹھا دیں اونٹوں کی فصیلیں بنا دیں ، اسکی حفاظت کے لئے قلعہ بند کر دیا

لیکن رات کو شیر آیا اور تمام فصیلوں میں سے گزر کر شیر نے اسے پھاڑ کھایا یہ ہوا تھا اس کا انجام ، اور حضور ﷺ کی بدعا کا یہ نتیجہ نکلا

Surah Lahab tafsir & benefits لہب کا انجام

غزوہِ بدر کے بعد اس شخص کا انتقال ہوا تھا اور بہت ہی ناقابلِ بیان حالت میں اس کی موت واقع ہوئی ہے ، ابو لہب بزدل تھا غزوہِ بدر میں نہیں گیا ایک شخص پر اس کا قرض تھا وہ قرض ادا کرنے کے قابل نہیں تھا ، اس نے کہا جاؤ میری طرف سے تم جنگ کے اندر حصہ لو ۔

وہ شخص گیا اور اور وہاں قتل بھی ہو گیا ، یہ خود نہیں گیا ، پھر جب وہاں اتنی بڑی شکست ہوگئی ، تو بہت کسمپرسی کی حالت میں اس کو کچھ نہایت زہریلے پھوڑے نکلے ، اسے چیچک بھی کہا گیا لوگ اس سے دور بھاگتے تھے

اس کے اپنے گھر والے بھی اس کے قریب نہیں آتے تھے ، اسی حالت میں اس کی موت آئی ، کوئی تیمارداری کرنے والا نہیں تھا ، اس کی دولت ، اس کے عزیز و اقارب اس کے اپنے بیٹے بھی قریب نہیں پھٹکے ،

پھر جب وہ مر گیا تو سب کو ڈر تھا یہ چھوت کی بیماری ھے ، لک نہ جائے کئ دن تک لاش پڑی رہی لاش سڑ گئی کوئی قریب نہیں آیا ، پھر جیسے کہ ہمارے معاشرے میں چوڑے چماروں کو بلا کر کام کروایا جاتا ہے اسی طرح

حبشیوں کو بلا کر لکڑیوں سے لاش کو دھکیل دھکیل کر گھڑا کھود کر اس میں لکڑیوں سے لاش ڈالی گئی یہ انجام ہوا تھا اس شخص کا

Surah Lahab story reaction

surah Lahab lafzi tarjuma

surah Lahab meaning

surah Lahab tafsir

surah Lahab benefits

The story behind Surah Lahab reaction

Conclousion, Surah Lahab tafsir & benefits,

  • نبی اس مقام پر ہوتا ہے surah Lahab tafsir & benefits
  • کہ دنیا اور آخرت دونوں کو دیکھ رہا ہوتا ہے ،
  • وہ آخرت کی خبر دیتا ہے ،
  • ” نبا” کہ معنی ہی خبر کے ہیں ،
  • آخرت کی خبر دینا یہی اصل کام ہے نبی کا
  • ، پھر لوگوں نے کہا آپ صادق امین ہیں
FAQs, Surah Lahab tafsir & benefits
  1. سوال
  2. 1:سورۂ لہب کس کے بارے میں نازل ہوئی؟surah Lahab tafsir & benefits
  3. جواب:
  4. سورۂ لہب ابو لہب کے بارے میں نازل ہوئی جو حضور ﷺ کا چچا تھا، مگر اسلام کا سخت دشمن تھا اور نبی ﷺ کو تکلیف دیتا تھا۔
  5. سوال 2:
  6. سورۂ لہب میں ابو لہب کی بیوی کا ذکر کیوں آیا ہے؟
  7. جواب:
  8. کیونکہ ابو لہب کی بیوی بھی نبی ﷺ کو اذیت دیتی تھی، راستے میں کانٹے ڈالتی تھی، اس لیے اسے بھی سزا کا مستحق قرار دیا گیا۔
  9. سوال 3:
  10. سورۂ لہب سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟
  11. جواب:
  12. یہ سبق ملتا ہے کہ اللہ کے نزدیک رشتہ داری یا دولت کی کوئی حیثیت نہیں، اصل کامیابی ایمان اور اچھے اعمال میں ہے۔

Leave a Comment