Surah An Nasr ke Fazilat، سورۂ نصر کی فضیلت ، 5 benefits of reciting Surah Nasr short & deep lesson

surah An Nasr ke Fazilat

سورۂ نصر میں پیشن گوئی (حصہ دوئم)

جب یہ سورت نازل ہوئی تو آپ ﷺ نے صحابہ کرام کے سامنے تلاوت فرمائی ، صحابہ کرام نے بڑی خوشیاں منائیں ، کہ اللّٰہ تعالیٰ نے یہ بشارت دی ہے اور انشاء اللّٰہ عنقریب اسلام کو غلبہ حاصل ہونے والا ہے

Surah An Nasr ke Fazilat

اس سورت کے نزول پر سب خوشیاں منا رہے تھے اور ایک بزرگ تھے حضرت عباس رضی اللّٰہ عنہ وہ بیٹھے رو رہے تھے نبی کریم ﷺ نے پوچھا آپ کیوں رو رہے ہیں ، اس سورت سے مجھے یہ پتہ چل رہا ہے کہ آپ ﷺ کے دنیا سے رخصت ہونے کا وقت قریب آ گیا ہے اس لیے میں رو رہا ہوں

Surah An Nasr ke Fazilat

بعثت کا مقصد غلبہ اسلام

نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس سورت میں واقعتاً یہ اشارہ موجود ہے کہ اب وہ وقت قریب آ رہا ہے جب میں دنیا سے چلا جاؤں کیونکہ آنے کا مقصد پورا ہوگیا ہے ، اسلام پھیل گیا ہے ، پورا جزیرہ عرب اسلام کے زیر نگیں آ گیا تو یہ میرے مقصد بعثت کی تکمیل ہو رہی ہیں

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَاسۡتَغۡفِرۡہُ

جب یہ دیکھ لو کہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے فتح آئی تو اب اللّٰہ تعالیٰ کی تسبیح ، حمد اور استغفار میں لگ جاؤ ، کیونکہ آپ ﷺ کے آنے کا مقصد پورا ہو گیا ہے ، آپ ﷺ نے اپنا فریضہ منصبی ادا کر دیا ہے اب اپنا رجوع اللّٰہ تعالیٰ کی طرف کرو

نبی کریم ﷺ کا عمل

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہ فرماتی ہیں اس سورت کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم ﷺ نمازوں میں ، سجدوں میں ، رکوع میں یہ جملہ بکثرت پڑھا کرتے تھے ” سُبْحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَبِـحَمْدِكَ ، اَسْتَغْفِرُکَ و اَتوبُ الیہ

سورۂ نصر کا پہلا سبق

اس سورت میں ہمارے لئے عملی طور پر کچھ سبق ہیں ، پہلا سبق یہ ہے کہ قرآن کریم نے دو لفظ استعمال فرماۓ ہیں ، ” اذا جـآء نصر اللہ والفتح” ٫ “‘ جب اللّٰہ کی مدد آ جائے اور فتح آ جائے”:٫ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جب بھی انسان کو کوئی کامیابی حاصل ہو

کوئی فتح ملے تو اس کو پہلے اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ جو کچھ مل رہا ہے جو کامیابی ہمیں مل رہی ہے یہ میری قوت بازو کا کرشمہ نہیں ہے بلکہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی نصرت اور مدد ہے ، ایک مومن کا کام یہ ہے کہ

جب۔ بھی کوئی کامیابی ملے اسکو اللّٰہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرے ، کہ میرے اللّٰہ نے میری مدد فرمائی ، مجھے یہ توفیق عطا فرمائی ، یہ پہلا سبق دیا ہمیں اس آیت نے ‘” اذا جـآء نصر اللہ والفتح” ٫

سورۂ نصر کا دوسرا سبق

دوسرا سبق جو ہمیں اس سورۂ مبارکہ سے مل رہا ہے کہ چھوٹی کامیابی ہو یا بڑی ، چھوٹی نعمت حاصل ہو یا بڑی نعمت ، چھوٹی خوشی ملے یا بڑی ، بندے کا کام یہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے رب کا شکر ادا کرے ، کہے کہ اے اللّٰہ آپ کا شکر کہ آپ نے یہ توفیق عطا فرمائی

شکر ادا کرنا ایک عظیم عمل ہے

یہ عظیم سبق ہمیں اس سورت مبارکہ سے مل رہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا ایسا عمل ہے جس کے فوائد دنیا اور آخرت دونوں میں ہیں ، اور جسمانی اور روحانی طور پر بھی اتنے عظیم فوائد ہیں جن کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے

شکر ادا کرنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ

اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ وعدہ فرمایا ہے کہ آگر تم شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور نعمتیں عطا کروں گا اور اگر ناشکری کرو گے تو یاد رکھو میرا عذاب بھی بڑا سخت ہے

شکر اور آخرت کا فائدہ

اخرت کا فائدہ یہ ہے کہ شکر گزار بندے کے لئے اللّٰہ تعالیٰ نے جنت ہی جنت رکھی ہے ، اور شکر کے نتیجے میں اللّٰہ تعالیٰ نے انسان کو شیطان سے محفوظ رکھا ہے ، اگر انسان شکر نہیں کرے گا تو تکبر کا شکار ہو جائے گا ، اور تکبر وہ بری بلا ہے کہ بیشمار بیماریوں کی جڑ ہے ،

شیطان کا جنت سے نکلنا

جس وقت اللّٰہ تعالیٰ ابلیس کو جنت سے نکال رہے تھے ، دھتکار رہے تھے ، تو شیطان نے اللّٰہ تعالیٰ سے یہ کہا تھا کہ اس آدم کی وجہ سے مجھے جنت سے نکلنا پڑا ، تو اب میں آدم اور آدم کے بیٹوں کو بہکاوں گا ، میں سامنے سے آ کر اور پیچھے سے ان پر حملہ کروں گا دائیں سے حملہ کروں گا اور بائیں سے حملہ کروں گا

چاروں طرف سے میں آدم کے بیٹوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کروں گا ، اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آپ ان میں سے اکثر لوگوں کو شکر گزار نہیں پائیں گے یعنی میرے حملوں کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ میں ان کو شکر سے غافل کر دونگا

شیطان کا سب سے بڑا حربہ

شیطان کا سب سے بڑا حربہ یہ ہے کہ وہ بندے کو اللّٰہ تعالیٰ کے شکر سے غافل کر دے ، پھر جب ایک بار بندہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر سے غافل ہوا تو شیطان کے جال میں آگیا ، اب شیطان اس میں تکبر پیدا کرے گا ،

حبِ مال پیدا کرے گا اس میں ، غصہ پیدا کرےگا ، اور کیا کیا امراض پیدا ہونگے اس میں ، صرف شکر نہ کرنے کی وجہ سے ، اس سے پتہ چلا کہ اگر شیطان کے حملوں سے بچنا ہے تو شکر کی کثرت کرو, اللّٰہ تعالیٰ نے شکر ایسا نسخہ عطا فرمایا ہے جو تکبر کی جڑ کاٹ دیتا ہے

شکر کرنے کے مواقع

  • چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے ، جس حال میں ہو شکر کرو
  • کوئی مسرت مل رہی ہو شکر کرو
  • کوئی راحت ملے شکر ادا کرو
  • جب بھی کوئی فائدہ ملے شکر ادا کرو
  • ہوا کا جھونکا چلا اچھا لگا ، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو
  • گھر میں داخل ہوئے سب کو ہنستے پایا ، شکر ادا کرو
  • کھانا سامنے آیا ، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو
  • گھر سے باہر نکلے سواری کی تلاش پر سواری مل گئی شکر ادا کرو
  • منزل پر پہنچ گئے شکر ادا کرو
  • کپڑے پہنے اچھے لگے شکر ادا کرو

غرض صبح سے شام تک زندگی میں قدم قدم پر اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے نعمتوں کی بارش ہو رہی ہے ان پر اللّٰہ کا شکر ادا کرنے اور کرتے رہنے کی عادت ڈالو ، یہ ایک ایسا عظیم عمل ہے کسی کو پتہ نہیں چلتا کہ کیا عبادت انجام پا گئ ہے

Conclousion, Surah An Nasr ke Fazilat

  • اس سورت سے جو عظیم سبق ملا وہ یہ کہ ہر حال میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں
  • شکر ایسی چیز ہے کسی کو پتہ نہیں چلتا کہ کیا عبادت انجام پا گئ ہے
  • شکر کے نتیجے میں بندہ ریاکاری سے محفوظ ہوگیا
  • تکبر سے محفوظ ہوگیا
  • اللّٰہ تعالیٰ کی رحمتوں کا مورد بنا دیا ،شکر ایسی عظیم چیز ہے

Faqs, Surah An Nasr ke Fazilat

سورۂ نصر پڑھنے کے کیا فوائد ہیں ، سوال 1

  1. surah An Nasr ke Fazilat, اگر ہم اس سورت مبارکہ سے ملنے والے سبق کے مطابق عمل کریں
  2. تو اللّٰہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اس کے لئے آخرت میں جنت ہی جنت ہے

سورۂ نصر کی خصوصیت کیا ہے ، سوال ، 2

  • surah An Nasr ke Fazilat, یہ قرآن کریم کی سب سے آخری سورت ہے جو مکمل نازل ہوئی

سورۂ نصر کا سبق ، سوال ، 3

  • surah An Nasr ke Fazilat, ہر حال میں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی عادت ڈالیں

Leave a Comment