Quran sikhne ka aasan tarika
بابِ تفعیل سے امر کا صیغہ
“وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ” (اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرو)
یہاں سَبِّحْ باب تفعیل سے امر (حکم) کا صیغہ ہے۔ اگر آپ نے باب تفعیل کو اچھی طرح سمجھا ہو تو یہ ترجمہ آپ کے لیے آسان ہو جاتا ہے۔ اور یہی وہ نکتہ ہے جہاں سے اس کی اصل بنیاد بنتی ہے
بابِ تفعیل سے سے فعل ماضی مضارع ، مجہول.” جیسے بتایا گیا تھا کہ کچھ مصدر ایسے ہوتے ہیں جو افعال کے وزن پر استعمال ہوتے ہیں کچھ افتعال کے وزن پر ہوتے ہیں.
اب ایک اور کامن ورب جو بہت ذیادہ استعمال ہوتا ہے وہ ہے” تفعیل “جیسے قران میں ہے* ” تسبیح*. معنی ہے.،،* *کسی کی پاکی بیان کرنا
۔ماضی ، مجہول اور مضارع
- اس کا ماضی ہوگا* سَبَّحَ* معنی” اس نے پاکی بیان کی”؛”
- “اس کا مجہول ہوگا* “سُبِـّحَ* .*اس کی پاکی بیان کی گئ
- ” مضارع ہوگا” یُسَبّـِحُ *وہ پاکی بیان کرتا ہے”
- ” اس کا مجہول ہوگا*یُسَبَّحُ*
- ” اس کی پاکی بیان کی جاتی ہے
- *اس کا اسم فاعل *مُسَبِـّحٌ
- ” تسبیح بیان کرنے والا”
- اس کی جمع ہوگی. مُسَبّـِحِيْنَ، مُسَبّـِحُؤنَ
- *اسكي مؤنث“. * مُسَبّـِحَۃٌ *
- ” اسكي جمع” . . *مُسَبّـِحَ
- ” اس کا مفعول. “مُسَبِّحَةٌ۔ “مُسَبَّحٌ

بابِ تفعیل
یہ باب کثرتِ عمل، تعلیم یا شدت کے مفہوم میں آتا ہے۔ ایک اہم اور عام مثال قرآن میں لفظ تسبیح ہے۔
- تسبیح: کسی کی پاکی بیان کرنا
- سَبَّحَ: اس نے پاکی بیان کی
- یُسَبِّحُ: وہ پاکی بیان کرتا ہے
- مُسَبِّحٌ: پاکی بیان کرنے والا
تفعیل کی مثالیں
- مصدر معنی
- تشریح کھولنا
- تشبیح مشابہ قرار دینا
- تقلید. پیروی کرنا
- تفریح. . فرحت حاصل کرنا
- تنقید. تنقید کرنا۔
- تجوید. عمدہ طريقے سے قرآن پڑھنا
- تلقین۔ . کسی کو تلقین کرنا
- تحریر۔ . لکھنا
- تکریم. عزت دینا
- تعمیر. بنانا
- تعبیر. خواب کی تعبیر بتانا
- تکذیب۔ انکار کر نا
- تردید رد کرنا
- تصدیق سچ قرار دینا
- تقدیر۔ اندازہ لگانا
- تنویر ۔روشن کرنا
- تقریر تقریر کرنا
- تنطیم . .کسی چیز کو منظم کرنا
- تعظیم عظمت کرنا کسی کی
خلاصہ مصدر ۔
- مصدر تکفیر.
- ماضی کَفَّرَ
- ماضی مجہول . کُفِـّرَ
- مضارع یُکَفّـِرُ
- مضارع مجہول .یُکَفَّرُ
- اسم فاعل مُکَفّـِر
- اسکی جمع مُکَفّـِرُوْنَ
- اسکی مؤنث مُکَفّـِرَاۃٌ
- مفعول مُکَفَّرْ
مصدر کا ماضی ،مجہول، اور مضارع
- _مصدر تفریح
- ماضی فَرَّحَ
- ماضی مجہول . فُـّرِحَ
- مضارع يُفَـِرّحُ
- مضارع مجهول يُفَـرَّحُ
- اسم فاعل مُفَـِرّحٌ
- جمع مُفَـِرّحُؤنَ ، مُفَـّرِحِيْنَ
- مؤنث مُفَـِرّحَةٌ
- جمع مُفَـِرّحَاتٌ
- مفعول مُفَرَّحٌ
- مؤنث مُفَرَّحَۃٌ
- جمع مُفَرَّحَاتُ
مصدر سے صیغے
- مصدر، . تقلید
- ماضی . قَلَّدَ
- ماضی مجہول۔ قُـِلّدَ
- مضارع . یُقَـِلّدُ
- مضارع مجہول یُقَلَّدُ
- فاعل .مُقَـِلّدْ
- جمع مُقَـِلّدُؤنْ
- مؤنث مُقَـِلّدَةٌ
- جمع ..مُقَـِلّدَاتٌ
ماضی، مجہول، اور مضارع کے صیغے
- .مصدر .تَحَـِدّثْ
- ماضی حَدَّثَ
- ماضى مجهول .محُـِدّثَ
- مضارع يُحَـِدّث
- .مضارع مجہول یُحَدَّثُ
- فاعل مُحَـِدّثْ
- مؤنث .مُحَـِدّثَۃ
- اسکی جمع . مُحَـِدّثَاتٌ
بابِ تفعیل سے فعل مضارع،ماضی اور مجہول
- مصدر تجويد
- ماضى۔ جَوَّادَ
- ماضى مجهول جُـِوّدَ
- مضارع يُجَـِوّدُ
- مضارع مجهول ،يُجَوَّدُ
- اسم فاعل مُجَـِوّدٌ
- جمع مُجَـِوّدُنَ
- مؤنث مُجَـِوّدَةٌ
- جمع مُجَـِوّدَاتٗ
:” باب تفاعل سے فعل ماضی، مضارع اوراسم فاعل”
جیسے پہلے بتایا جا چکا ہے کہ کچھ مصدر ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل افتعال جیسی ہوتی ہے اور کچھ مصدر ایسے ہیں جن کی شکل افعال جیسی ہوتی ہے اب ہم. یہ پڑھیں گے کہ بعض دفعہ کچھ الفاظ ایسے ہوتے ہیں
جو اس شکل ،کے ہوتے ہیں *تفاعل *اسکی مثال ایسے ھے جیسے *تناظر لفظ *تناظر * “نظر” سے نکلا ہے تناظر کے کے معنی وہی ہونگے جو اردو میں ہیں “دیکھنا”(ایک دوسرےکو دیکھنا)
مثالیں
- تقابل۔ مقابلہ کرنا
- تصادم. ٹکرانا
- تدارک تلافی کرنا
بابِ تفاعل
تناصر….. ایک دوسرے کی مدد کرنا: تفاعل میں ایک دوسرے کا مطلب آ رہا ہوتا ہے ایک آدمی نہیں کررہا ہوتا سب ایک دوسرے کے ساتھ کوئی عمل کر رہے ہوتے ہیں جیسے کہ،….
- تصادم، میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکراتی ہیں
- تدارک،۔ ایک دوسرے کے نقصان کی تلافی کرنا،
- تناصل،۔ نسل کا بڑھنا
بابِ تفاعل، ماضی، مجہول،مضارع کے صیغے
- مصدر۔ تقابل۔ مقابلہ کرنا
- ماضی. تَقَابَلَ. تقابل کیا اس نے
- مجہول. تُقُوْبِلَ. تقابل کیا گیا وہ
- مضارع. یَتَقَابَلُ. مقابلہ کرتا ہے وہ
- مجہول۔ . یُتَقَابَلُ. مقابلہ کیا جاتا ہے وہ
- اسم فاعل. مُتَقَابِلٌ
- مفعول. مُتَقَابَلٌ
- مؤنث. مُتَقَابِلَۃٌ
- اسکی جمع.. مُتَقَابِلُؤنَ، مُتَقَبِلِیْنَ
- مفعول کی جمع.. مُتَقَابَلُؤنَ، مُتَقَبَلِیْنَ.
ماضی کے صیغے
- مصدر. تناظر
- ماضی . تَنَاظَرَ
- مجہول. . تُنُظِرَ
- مضارع. یَتَنَظَرُ
- مجہول. یتَنَظَرُ
- فاعل. مُتَنَظِرٌ
- مفعول. مُتَنَظَرٌ
بابِ تفاعل کے مزید صیغے
- مصدر۔ . تَصَادم
- ماضی. تَصَادَمَ
- ماضی مجہول. تُصُؤدِمَ
- مضارع. یَتَصَادَمُ
- مضارع مجہول۔ یُتَصَادَمُ
- فاعل. مُتَصَادِمٌ
- مفعول۔ . مُتَصَادَمٌ
مجہول، مفعول اور فاعل
- مصدر۔ تَدَارک
- ماضی. تَدَارَکَ
- ماضی مجہول. تُدُرِکَ
- مضارع. یَتَدَرَکُ
- اسکا مجہول۔ یُتَدَارَکُ
- فاعل. مُتَدَارِکٌ
- مفعول۔ . مُتَدَارَکٌ.
قرآن مجید سے مثالیں
*تَبَارَکَ الَّذِی بِیَدِہِ الملک *1:
ترجمہ….” برکت والا ہوا وہ جس کے ہاتھ میں بادشاہی ھے”
یہاں تَبَارَکَ کا مصدر “تَبَارَکْ” ہوگا….معنی.. *برکت والا ہونا*
2_. یَتَسَاءَلُؤ.
اسکا مصدر آۓ گا “تَسَائُلْ”…. معنی… “ایک دوسرے سے سوال پوچھنا”
3….یَتَخَافَتُؤن
یَتَخَافَتُ….. اس کا مصدر آۓ گا.
*تَخَافُت*…. معنی… آہستہ سے بات کرنا
4…… تَکَاثر.
یہ لفظ کثرت سے نکلا ہے،معنی ہونگے ایک دوسرے سے زیادہ کثرت رکھنا کسی چیز کی ،ایک دوسرے سے آگے بڑھنا ۔
خلاصہ
عربی افعال کے یہ ابواب زبان کے فہم کو آسان بناتے ہیں۔جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ کسی فعل کا باب کیا ہے، تو ہم اس کا ترجمہ اور مطلب بہتر انداز میں جان سکتے ہیں
باب تَفَعُّلْ سے ماضی، مضارع اور فاعل
باب تفعُّل: یہ باب اکثر اندرونی کیفیت یا کوشش کو ظاہر کرتا ہے جیسے: تکلّف (کوشش یا مصنوعی پن)
- تکلُّم (بولنا)
- تبسُّم (مسکرانا)
- تنفّس (سانس لینا)
- تَکَلُّفْ. کلفت یا پریشانی میں پڑجانا
- ماضی . تَکَلَّفَ
- مجہول. تُکُلّـِفَ
- مضارع۔ . یَتَکَلَّفُ
- مجہول. يُتَكَّلَفُ
- فاعل۔ مُتَکَلّـِفٌ
- مفعول. مُتَکَلَّفٌ
متکلم کے صیغے
- مصدر۔ تَکَلُّمْ
- ماضی. تَکَلَّمَ
- ماضی مجہول ۔ تُکُلّـِمَ
- مضارع۔ . یَتَکَلَّمُ
- مجہول۔ یُتَکَلَّمُ
- فاعل. مُتَکَلِـّمٌ
- مفعول. مُتَکَلَّمٌ.
تبسم کے صیغے
- مصدر . تَبَسُّمْ
- ماضی تَبَسَّمَ
- مجہول. تُبُسّـِمَ
- مضارع. یَتَبَسَّمُ.
- مضارع مجہول۔ یُتَبَسَّمُ
- فاعل. مُتَبَسِـّمٌ
- مفعول مُتَبَسَّمٌ
مضارع ،مجہول اور فاعل
- مصدر. تَنَفَّسْ
- ماضی. تَنَفَّسَ
- ماضی مجہول . تُنُفِـّسَ
- مضارع. یَتَنَفِـّسُ
- مضارع مجہول۔ یُتَنَفَسُ
- فاعل۔ مُتَنَفِـّسٌ
- مفعول۔ مُتَنَفَّسُ
باب مفاعلہ سے ماضی ،مضارع اور فاعل
بابِ مفاعلہ : یہ باب اکثر دو فریقین کے درمیان عمل یا مشق کو ظاہر کرتا ہے جیسے:
- مقابلہ (مقابلہ کرنا)
- (مجادلہ۔ (بحث و مباحثہ
- محاصرہ۔ (گھیراؤ)
- (مناظرہ (بحث
- مراقبہ (دھیان دینا)
- مجاھدہ۔ (جہاد کرنا)
- مسابقہ۔ (مقابلہ بازی)
- مصافحہ (ہاتھ ملانا)
- معانقہ (گلے ملنا)
- مباہلہ (دعا میں ایک دوسرے پر لعنت بھیجنا)
- مبادلہ (تبادلہ)
بابِ مفاعلہ کی مزید مثالیں
- مقابلہ. مقابلہ کرنا
- مجادلہ۔ جدال کرنا
- محاصرہ۔ محاصرہ کرنا
- مناظرہ. مناظرہ کرنا
- مراقبہ. مراقبہ کرنا
- مجاھدہ. مجاھد کی مؤنث
- مسابقہ. سبقت کرنا
- مصافحہ۔ ہاتھ ملانا
بابِ مفاعلہ سے ماضی ،مجہول، اور مضارع
- مصدر. مقابلہ
- ماضی. قَابَلَ
- مجہول۔ قُوْبِلَ
- مضارع. یُقَابِلُ
- مضارع مجہول. یُقَابَلُ
- فاعل. مُقَابِلٌ
- مفعول۔ مُقابَلٌ
مفاعلہ کی دوسری شکل
مفاعلہ کو بعض دفعہ فعال کی شکل میں بھی لکھا جاتا ہے جیسے،۔ مقاتلہ
اسے قتال بھی کہتے ہیں اور مجادلہ اسے. جدال بھی کہتے ہیں مجاھدہ کو جہاد بھی کہتے ہیں.
باب استفعال سے ماضی، مضارع ،اور فاعل
“وَاسْتَغْفِرْ لِذَنبِكَ”۔ (اپنے گناہ کی معافی مانگو)۔ یہاں استغفر باب استفعال کا فعل ہے، جو لفظ “استغفار” کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے
باب استفعال
یہ باب طلب یا کوشش کے معنی دیتا ہے۔ مثالیں:
- استعمال۔ (کسی چیز کو کام میں لانا)
- استعداد۔ (قابلیت)
- استخراج (نکالنا)
- استحقاق (حق پانا)
- استغفار۔ (معافی مانگنا)
استفعال کی مثال ھے استحصال
- ماضی۔ اِسْتَعْمَلَ
- .مصدر. اِسْتِعْمَال
- ماضی مجہول. اُسْتُعْمِلَ
- مضارع. یَسْتَعْمِلٌ
- مضارع مجہول. یُسْتَعْمَل؛
- فاعل. مُسْتَعْمِلْ
- مفعول. مُسْتَعْمِلْ
مزید الفاظ
- استعداد
- استخراج
- استحقاق
بابِ استفعال ، فعل ماضی مضارع مجہول
- مصدر. استحقاق
- ماضی. اِسْتَحْقَقَ
- مضارع. یَسْتَحْقِقُ
- فاعل. مُسْتَحْقِقٌ
- مصدر. اِسْتِغْفَارْ
- ماضی. اِسْتَغْفَرَ
Quran sikhne ka aasan tarika
(،Quran sikhne ka aasan tarika ) خلاصہ
- آپ باقاعدہ مطالعہ کریں،
- روزمرہ تھوڑا وقت نکالیں
- اور افعال و صیغوں کی مشق جاری رکھیں،
- تو قرآن کا مفہوم سمجھنا نہایت آسان ہو جائے گا۔
- ،Quran sikhne ka aasan tarika
اس میں اگر ٹائپنگ کی کوئی غلطی ہو جائے تو اللّٰہ تعالیٰ سے معافی کے خواستگار ہیں ۔
( Quran sikhne ka aasan tarika ) سوالات
- باب تفاعل، تفعیل اور قرآن سیکھنے کا آسان طریقہ
- قرآن پاک سیکھنے کے لیے عربی افعال کی پہچان بہت ضروری ہے
- کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ہم مختلف ابواب جیسے تفاعل اور تفعیل کو گہرائی سے سمجھیں
- ان سے نہ صرف ہمیں قرآن کے الفاظ کے معنی سمجھنے میں مدد ملتی ہے
- بلکہ روزمرہ کے ترجمے اور تفسیر میں بھی آسانی ہوتی ہے
- ،Quran sikhne ka aasan tarika
1 thought on “Quran sikhne ka aasan tarika-قرآن سیکھنا آسان – best 3 lesson”