Surah Anas ki Fazilat & benefits
(Surah Anas ki Fazilat & benefits) سورۂ النَّاس تعارف
” معـِوّزتین ” دو پناہ طلب کرنے والی سورتیں {{سورت الفلق ، سورت النَّاسِ }} انسانوں کو اللّٰہ کی پناہ میں دینے والی
سورۂ الفلق میں ان آفات سے پناہ طلب کرنے کی تلقین ھے جو خارج سے وارد ہوتی ہیں ، اثر انداز ہوتیں ہیں دوسری وہ مصیبت جو انسان کے اندر سے اثر انداز ہوتی ہے ، وہ ھے وسوسہ ،

وسوسہ کیا ہے ؟
وسوسہ چاہے شیاطین انس کی طرف سے ہو ، چاہئے شیاطین جن کی طرف سے ہو ، وہ انسان کے باطن پر اثر انداز ہوتا ہے تو بہترین حکیمانہ تقسیم کر دی گئی ،
خارج سے اثر انداز ہونے والے خطرات اور مضرات وہ سورۂ الفلق میں ، اور انسان کے اپنے باطن سے ہو کر اسکے دین وایمان پر ڈاکہ ڈالنے والی مصیبت اس سے تعوذ سورت النَّاس میں
Surah Anas ki Fazilat & benefits سورۂ النَّاس کی فضیلت
حضور نبی کریم ﷺ نے عقبہ ابنِ عامر سے فرمایا آج مجھ پہ جو أیات نازل ہوئیں ہیں ویسی آیات پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی
ان سورتوں کے نزول کا یہ ذکر بھی آتا ہے کہ درحقیقت جادو کے اثرات کو زائل کرنے کے لئے اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے یہ سورتیں نبی کریم ﷺ کو تلقین فرمائی گئی
حضور ﷺ سے مختلف دعائیں منقول ہیں تعوذ کی ، آپ ﷺ اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ طلب کیا کرتے تھے ، جب یہ سورتیں نازل ہو گئیں تو آپ ﷺ نے بقیہ تمام دعاؤں کو ترک کر کے صرف انھی دو سورتوں کو معمول بنا لیا انھی کے ذریعے تعوذ مانگتے ، اس لئے کہ یہ جامع ترین کلمات ہیں
اللّٰہ تعالیٰ کی شان اور سورۂ اخلاص سے نسبت
اللّٰہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ اسی کی پناہ طلب کی جا سکتی ہے ، یا جو ہستی پناہ دے سکتی ہے وہ صرف ایک ہے ، اور وہ ہے اللّٰہ ، اس حوالے سے پناہ طلب کرنے کی تلقین ہے اس ذات سے جو صمد ہے اپنی شان میں اسی سے پناہ طلب کرو ،
دونوں سورتیں آپس میں جوڑے کی حیثیت رکھتی ہیں اور پھر دونوں سورتیں منسلک ہیں سورۂ اخلاص سے اور خاص طور پر اس کے لفظ ” صمد” سے
وسواس کسے کہتے ہیں
مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاس٤
اتنی پست آواز میں کسی سے کچھ کہنا کہ مفہوم تو وہ سمجھ لے لیکن آواز نہ سنے ، یہ ہے وسوسے کا اصل مفہوم ، کسی کے اندر کوئی خیال ، ڈکوئی جذبہ منتقل کردینا، بغیر اس کے کہ بات سننے میں آۓ ۔
کوئی کلام سماعت کے مرحلے سے گزرے بغیر کسی کے اندر کوئی جذبہ پیدا ہو جاۓ ، مشتعل ہو جائے ، یہ وسوسہ ہے
خَنَسَ کی تعریف
جب انسان اپنے ربّ کو یاد کرتا ہے آگر خانہ قلب میں اللّٰہ تعالیٰ کی یاد ہے یہ ذکرِ الٰہی سے معمور ہے تو شیطان بھاگ جاۓگا ، ” خَنَسَ” شیطان دبک جاۓگا ، پیچھے ہٹ جائے گا ،
لیکن اگر انسان غافل ہوگا اگر اس کا دل اللّٰہ تعالیٰ کی یاد سے خالی ہے ، تو اب وہ اس میں وسوسہ کرے گا
شیطان کا اختیار کتنا ہے
شیطان کو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ انسان کو بدی پر مجبور کر سکے ، اللّٰہ تعالیٰ نے شیطان کو یہ اختیار نہیں دیا ، ” میرے بندوں پر تجھے اختیار حاصل نہیں ، قدرت حاصل ہی نہیں کہ تم جو چاہو کر سکو
اور جدھر چاہے موڑ دو ، تم انہیں ترغیب دلا سکتے ہو ، تم انہیں سبز باغ دکھا سکتے ہو ، تم جدھر چاہو انہیں ورغلانے کی کوشش کر سکتے ہو ، دھوکہ دے سکتے ہو ، دنیا کو مزّین کر کے دکھا سکتے ہو ،شہوات نفسانی کو مشتعل کر سکتے ہو ،سب کچھ کر سکتے ہو لیکن تمھارا اختیار نہیں ہے
انسان کی ملامت اور شیطان کا انکار
سورۂ ابراہیم میں ہے ، جب شیطان کے پیروکار قیامت کے دن شیطان کو ملامت کریں گے ، تو وہ کہے گا میں نے صرف تمہیں بلایا تھا تم نے میری دعوت پر لبیک کہا ، میں نے کہا ادھر آ جاؤ ، تم آ گئے ،
میرا کوئی اختیار نہیں تھا تم پر ، تم چاہتے تو میری دعوت کو قبول نہیں کرتے ، میری پکار پر لبیک نہ کہتے ، تو اب مجھے ملامت نہ کرو ، بلکہ اپنے آپ کو ملامت کرو ۔
سورۂ النَّاس کا عمل
حضور نبی کریم ﷺ کا معمول تھا رات سونے سے پہلے اپنی ہتھیلیوں کو جوڑتے اور ان پر سورۂ اخلاص ، سورۂ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کر پھونکتے اور پھر اپنے ہاتھوں کو جسم پر پھیر لیتے جہاں تک ہاتھ پہنچتے ،
[بحوالہ ڈاکٹر اسرار احمد صاحب مرحوم]
Surah Anas ki Fazilat & benefits سورۂ النَّاس کا وظیفہ
سورۂ الناس اور سورۂ الفلق کو صبح شام 3 بار پڑھنا ، اور ہر نماز کے بعد ان سورتوں کی تلاوت ، جادو سے حفاظت ھے، اور تما مصیبتوں ، آفات اور ہر قسم کے وسوسوں سے نجات کا ذریعہ ہیں
Conclousion, Surah Anas ki Fazilat & benefits
- تمام آفات سماویہ ہوں
- ، ارضیہ ہوں ،
- خارجی ہوں
- یا باطنی ہوں
- نفسانی ہوں
- یا کہ مادوی ہوں
- ان سب سے صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ہی پناہ طلب کی جانی چاہئے ،
- جو ہستی پناہ دے سکتی ہے وہ صرف اللّٰہ تعالیٰ کی زات ہے
FAQs! Surah Anas ki Fazilat & benefits
Question; 1 . سورۂ النَّاس کب نازل ہوئی تھی؟. Surah Anas ki Fazilat & benefits
Answer ; جب نبی کریم ﷺ پر جادو ہوا تب یہ دو سورتیں نازل ہوئیں ، سورۂ الفلق اور سورۃ الناس
Question ;2 , Surah Anas ki Fazilat & benefits, سورۂ النَّاس کہاں نازل ہوئی
Answer, یہ سورت مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی تھی۔ بعض مفسرین کے مطابق سورۂ الفلق کے ساتھ ایک ہی وقت میں نازل ہوئی،
Question;3 Surah Anas ki Fazilat & benefits , المعـِوّذتین کیا ہے
Answer; Surah Anas ki Fazilat & benefits سورۂ الفلق اور سورۃ الناس دونوں کو ”المعوذتین“ کہا جاتا ہے کیونکہ دونوں سورتیں پناہ مانگنے کی دعا پر مشتمل ہیں۔
- #Surah Anas ki Fazilat & benefits
- #Surah Anas ka powerful wazifa
- # Surah Anas padhny ke fawaid
- #Surah Anas ke tafsir
- #Surah Anas ki Fazilat & benefits by Dr Israr sahab (Late )
- #Surah Anas ki Fazilat Kya hai
- #Surah Anas aur surah Falaq ki Fazilat in Urdu
- #Surah Anas ki Fazilat & benefits